Skip to main content

Posts

Showing posts from 2021

آنسہ بخت آور کریم

 داجل میں ایک بیٹی نے جنم لیا۔ (1984-1966)جس کا نام بخت آور بی بی رکھا گیا۔آنسہ بخت آور کریم ستمبر 1922ء کو داجل ضلع راجن پور میں پیدا ہوئیں۔آپ کے والد کا نام ملک کریم بخش خان تھا۔ آپ شاعر ، ادیب اور سیکرٹری جنرل خواجہ فرید اکیڈمی محمد طفیل عرشی ا ور عمرانہ پروین عنبر کی والدہ تھیں۔ عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خاں سے ہیڈ مسٹریس کے عہدے سے ریٹائر ہوئیں۔ آپ نے سرائیکی زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی کیا۔ آپ کی کتب کی تعداد درج ذیل ہے: 1۔گوہر شب چراغ تدوین کلام خواجہ فرید 2۔ آنحضرتؐ کے دور کی نعتیہ شاعری 3۔اٹک مٹک دیداںسرائیکی مجموعہ۔ 1984 4۔گلدستۂ مضامین  بخت آور بی بی کے والد کریم بخش سرکاری ملازمت کے سلسلہ میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں مقیم رہا۔                  کریم بخش نے اپنی بیٹی کو مخالفتوں کے باوجود پڑھانے کا ارادہ کرلیا۔ ا س زمانے میں جہاں لوگ لڑکوں کو تعلیم حاصل کروانے سے ڈرتے تھے وہاں اس نے نہ صرف اپنے ملک بلکہ غیر ملک یعنی بھارت میں بھی جاکر تعلیم حاصل کی۔ جن علاقوں میں وہ زیر تعلیم رہی ان میں دہلی لائل پور، (فیصل آباد)